بھارتی تردید مسترد، پاکستان نے دہشتگردی، مداخلت کے ثبوت5 عالمی طاقتوں کو دیدئیے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملکوں کے سفیروں کو گزشتہ روز دفتر خارجہ میں بریفنگ دی گئی۔ ترجمان کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سفیروں کو پاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر دیا گیا۔ اور انہیں بتایا گیا کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ سفیروں کو باور کرایا گیا کہ بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے امن کو خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان نے قوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ بھارت کی دہشت گردی کا ڈھانچہ ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور عالمی ادارے کے انسداد دہشت گر دی سے متعلق شعبے، پاکستان کی فراہم کردہ ٹھوس معلومات کی بنیاد پر کاروائی کریں۔ پیر کی سہ پہر ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متعلق پیش کردہ ناقابل تردید ثبوت پر بھارتی وزارت خارجہ کی تردید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے۔ وہ مختلف ہتھکنڈوں، غیر واضح اور من گھڑت دلائل کا سہارا لیتا ہے اور الزامات سے صاف انکار اور ان کی تردید حقائق نہیں بدلے گی۔ ترجمان نے کہا کہ سال 2001 سے پاکستان کو اپنی سرزمین پر 19 ہزار سے زیادہ دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس میں 83 ہزار سے زیادہ ،000 ہلاکتیں ہوئیں۔ پاکستان کو پہنچنے والے براہ راست معاشی نقصان کا حجم 126 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ رہا ہے۔ بھارت کی طرف سے دہشت گردی کی کفالت کے نتیجے میں، ہماری سرحدوں کے پار سے، پاکستان کو شدید نقصانات کا سامنا ہے۔ پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی بھارت کی ریاستی کفالت کا سب سے جانا پہچانا اور ناقابل تردید چہرہ کمانڈر کلبھوشن یادیو ہے، جسے مارچ 2016 میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ پاکستان میں بغاوت ، تخریب کاری اور دہشت گردی میں ان کی شمولیت بھارت کے خلاف متضاد ثبوتوں کا ایک حصہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دوسری جانب بھارت ریاکاری اور شر انگیزی سے خود کو دہشت گردی کا متاثر ظاہر کرتا ہے اور منافقانہ انداز میں پاکستان کے خلاف دہشت گردی سے متعلق الزامات لگا کر بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر اور اپنے ملک کے اندر جھوٹے فلیگ آپریشن کیے، وہ نقاب اٹھ چکا ہے اور دنیا بھارت کا اصل چہرا دیکھ سکتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طویل ریاستی دہشت گردی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے لیے ریاستی حمایت یافتہ دہشت گردی کو فروغ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا آر ایس ایس اور بی جے پی کی بھارت کے اندر مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف ’زعفرانی دہشت‘ سے بھی واقف ہے۔ ’مکہ مسجد، اجمیر درگارہ اور سمجھوتہ ایکسپریس حملے جیسے دہشت گردی کے کیسز کے ماسٹر مائنڈ سوامی اسیمانند کو مکمل ریاستی تحفظ حاصل ہے جسے جرم کا اعتراف کرنے کے باوجود بری کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’بھارت کے سویلین اور عسکری رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کو کھلے عام دھمکیاں دینا پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو نقصان پہنچانے کا بھارت کے کھلے مذموم عزائم ہیں۔ نمایاں بھاری سیاستدانوں اور سینئر سیکیورٹی عہدیداران کی جانب سے دہشت گردی کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو سبق سکھانے کے بیانات بھی اس کا ثبوت ہیں۔‘ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کا استعمال بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کی پابندیوں اور عالمی انسداد دہشت گردی کنونشنز کے تحت اسے مجرم بناتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ریاست پالیسی بنانے کا اقدام ترک کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...