کشمور واقعہ میں زیادتی کا نشانہ  بننے والی بچی کی حالت بگڑ گئی 

 کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے ضلع کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی کی حالت اچانک خراب ہوگئی۔ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج۔ بچی کو اینٹی بائیوٹکس دی جارہی ہیں اور ڈاکٹروں کی مسلسل نگرانی میں ہے۔ قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے بتایا کہ بچی علیشہ کی حالت یکدم خراب ہوئی اور اس کے پیٹ میں زخموں سے خون رسنا شروع ہوگیا تھا۔ جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم جس میں ماہر امراض نسواں ڈاکٹر حلیمہ، ماہر امراض اطفال ڈاکٹر ناصر اور ڈاکٹر نعیمہ شامل ہیں۔ فوری بچی کا معائنہ کیا اور بچی کے زخموں کو صاف کر کے اسے دوبارہ بند کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...