لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری مونس الٰہی ایم این اے نے کہا ہے کہ کرونا کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر سیاست یا کسی کے مفاد کو نہیں صرف طلبہ کی حفاظت کو مقدم رکھا جائے۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ مگر تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں جلد کرنے کا فیصلہ 23 نومبر تک موخر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزارت تعلیم کو اس خطر ناک صورتحال میں کسی کے مفاد کا نہیں صرف اور صرف معصوم بچوں کی زندگیوں اور ان کے پریشان والدین کے بارے میں سوچنا چاہیے اور سیاست نہیں بلکہ طلبا کی حفاظت کو مقدم رکھا جائے تا کہ معصوم طلبا و طالبات اس موذی مرض سے زیادہ سے زیادہ محفوظ رہیں۔
کرونا کی شدت میں کسی کا مفاد نہیں صرف طلبہ کی حفاظت کو مقدم رکھا جائے: مونس الٰہی
Nov 17, 2020