ہارون آباد (نامہ نگار) سا ئبیریا اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے مہمان موسمی پرندوں کونج، شاہین، تلور، بٹیر اور مرغابیوں کی ہارون آباد سمیت چولستان کے مختلف علاقوں میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو اکتوبرکے آخرتک جاری رہے گا، دوسری جانب مہمان پرندوں کی آمد شروع ہوتے ہی شکاریوں نے بھی کمر کس لی اور مختلف علاقوں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔