ملتان(سماجی رپورٹر)گستاخانہ خاکے بنانے والے اسلام دشمن عناصر ہیں تمام مسلم ممالک کو ان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے پاکستان اسلا م کا مضبوط قلعہ ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار حضرت پیر جندن شاہ ،حضرت پیر امیر شاہ مخدوم زادہ ڈاکٹر سید عبدالسمیع نے جامع مسجد سید پیر امیرشاہ اللہ شافی چوک پر منعقدہ سالانہ رحمت اللعامین کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ایمان ختم نبوت ہے اور پوری دنیا کے مسلمان اس پر متحد ہیں۔ علامہ سید جہاں زیب اسلم نے علامہ قاری رفیق سعیدی نے خطاب میں کہا کہ تمام مسلمان بغیر کسی تفریق کے ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہوں،کانفرنس سے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں وقاص رضا قادری ودیگر نعت خوانوں نے بھی ہدیہ نعت پیش کیا۔کانفرنس میں ڈاکٹر اطلس خان مروت ،پروفیسر ڈاکٹر شیخ عمران،فاروق چغتائی‘انور انصاری ‘ سید مدثر شاہ‘ڈاکٹر خلیل ملک ‘ عرفان قریشی،محمد راحیل، محمد علی رضوی، اعجاز حسین ،وقاص رفیع ،محمد سعیدی ، حاجی سعید خان، ودیگر شریک ہوئے ۔