ملتان(سماجی رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے وفد نے خواجہ شفیق کی قیادت میں ملاقات کی اور تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ شہر کی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے تاجر برادری کے مسائل حل کرنا ضروری ہے۔محکموں کو تاجر برادری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔وسائل کی کمی کے باوجود ڈویڑن کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ بغیر پلاننگ کمرشلائزیشن نے شہر کا حسن تباہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی میں تاجر برادری کا بنیادی کردار ہے۔ تاجر برادری کے تعاون سے ملتان کی تزئین و آرائش کیلئے سرگرم ہیں۔بازاروں میں صفائی اور پارکنگ کے مثالی انتظامات یقینی بنارہے ہیں۔ تمام مرکزی شاہراہوں سے تجاوزات ختم کرکے کشادگی کا عمل شروع کردیا ہے۔دوسرے مرحلے میں اندرون شہر،گنجان آباد علاقوں میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کریں گے۔ وفد نے تجاوزات آپریشن کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔