کبیروالا، ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریضہ جاں بحق، ورثا سراپا احتجاج

Nov 17, 2020

کبیروالا(نامہ نگار) ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون کی موت، ورثاء کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کبیروالا کے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، والدہ کی مو ت کی ذمہ داری ہسپتال کے ڈاکٹروں پر عائد ہوتی ہے، علا ج میں دانستہ تساہل بر تا گیا ، ہسپتال کی بجائے ادویات باہر سے خریدکروائی گئیں،تکرار پرتشویشنا ک حالت پر ہسپتال سے نکال دیاتھا،اعلیٰ حکام سے کاروائی کامطالبہ،نواحی بستی عاصم آبا دموضع امیر پور کے رہائشی محمد آصف ولدزیادت علی نے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے کے دوران میڈیا کو بتایا کہ و ہ اپنی والدہ کو بخار کے باعث  21اکتوبرکو علا ج کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لایا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر  نے معمولی ٹریٹ کرتے ہوئے وارڈمیں داخل کردیا جس دوران دس رو ز تک ہسپتال میںرکھتے اس سے بھاری مالیتی ادویات باہر سے منگواتے رہے مگر مریضہ کوکوئی افاقہ نہ ہونے پر اس نے ڈاکٹر سے با ت کی تو  ڈاکٹروں نے اسکی تضحیک کرتے مریضہ کو تشویشناک حالت کے باوجود ہسپتال سے نکال دیا بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال خانیوال اورنشتر ملتان علاج کے دوران گزشتہ روز مریضہ خالق حقیقی سے ملی، متاثرہ آصف نے وزیراعظم پورٹیل سمیت دیگر صحت حکام کو تحریری درخواستیں ارسال کیں تاحال کسی درخواست پر کوئی کاروائی نہ ہوئیں،متاثرہ نے حکام سے ڈاکٹرزاور متعلقہ عملے کے خلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں