کابل( انٹر نیشنل ڈیسک ،این این آئی) طالبان سے جھڑپوں کے دوران 3 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک جب کہ 8 طالبان بھی مارے گئے۔ کابل میں بارودی سرنگ پھٹنے کے سبب دو راہگیر زخمی ہوئے ہیں۔طالبان سے جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے،افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے قندوز کے ضلع دشتے آرچی میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورس کے 3 اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے، ترجمان گورنر کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے جب کہ افغان فضائیہ کی مدد بھی لی جارہی ہے۔گورنر قندوز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جھڑپوں میں ابھی تک 8 طالبان بھی مارے گئے اور 13 زخمی ہوگئے ۔