جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پرنظرثانی اپیلوں کی سماعت 8دسمبرتک ملتوی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دینے کے خلاف  نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس قاضی فائیز عیسی کے وکیل منیر اے ملک کی التوا کی درخواست پر8 دسمبر تک ملتوی کردی گئی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں چھ رکنی بینچ نے کی دوران سماعت قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینہ عیسی عدالت میں پیش ہوئیں اور موقف اپنایا کہ میری لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت کی جائے،میں اس کیس میں فریق نہیں مگر بار بار میرا نام لیا گیا, جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاآپ پریشان نہ ہوں آ پ کی درخواست پر سماعت بعد میں کریں گے، سرینہ عیسی نے کہا کیس میں سب سے متاثرہ فریق میں ہو ں ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاحامد خان صاحب آپ 4 فریقین کے وکیل ہیں آ پ نے اپنی درخواستوں میں اضافی گراونڈز شامل کیے ہیں عدالت آپکی اور بیگم صاحبہ کی درخواستوں پر بعد میں سماعت کرے گی,ہم کیس میں مرکزی وکیل منیر اے ملک کا انتظار کریں گیمنیر اے ملک کے نائب وکیل میں کرونا مثبت آنے پر انھوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے,حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان پیش ہوئے وکیل رشید اے رضوی نے کہامنیر اے ملک نے 4 ہفتوں کا التوا مانگا ہے,جس پرجسٹس عمر عطابندیال نے کہا ہم تمام افراد کی صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔عدالت نے بلال منٹو کی درخواست الگ کر تے ہوئے قرار دیا کہ سماعت منیر ملک کی درخواست پر ملتوی کر رہے ہیں،تمام درخواست گزار آئندہ سماعت سے تحریری معروضات جمع کرا دے ،کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔۔

ای پیپر دی نیشن