عمران کی طاقت صرف شہباز کو بکتر بند گاڑ ی میں لانے پر چلتی ہے: مریم اورنگزیب 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں ہسپتال لانے کی شدید مذمت  کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ عمران  کی طاقت صرف شہبا شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانے پہ چلتی ہے کیونکہ حکومت چلانا اْن کے بس کی بات نہیں۔ بے بس عمران خان کا بس صرف شہباز شریف کو تکلیف پہنچانے پہ چلتا ہے۔  شدید کمر درد کے باوجود بکتر بند گاڑی میں ہسپتال لایا گیا۔ شہباز شریف کو گرفتار کر کے گلگت بلتستان کا الیکشن چْرایا گیا۔ کرپشن کے بعد غداری کا بیانیہ دفن ہونے کے بعد عمران خان شہباز شریف کی صحت پہ سیاست کر رہے ہیں۔ اس طرز عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ شہباز شریف کو مناسب طبی سہولتیں مہیا نہ کر تے تو  نا عمران اپنی بڑائی سمجھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...