لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے پنجاب میں ہفتہ شان رحمت العالمین ؐ16سے 22نومبر تک منانے کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حرمت رسول پر ہمارا تن من دھن سب کچھ قربان ہے حضورؐکے خاکے بنانے والے ذلیل و رسوا ہونگے۔محسن انسانیت، خاتم النبین، حضرت محمد کی ذات گرامی ، ہمیں کائنات کی ہر شے سے عزیز ہے پنجاب بھر میں ہفتہ شان رحمت العالمین منانے کا مقصد اس عزم کی تجدید ہے کہ شان رسالت کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔