لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدراور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیراعجازاحمد ہاشمی نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سوائے بدنامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔پی ڈی ایم کے جلسے ہر صورت ہوں گے۔ پولیس حکومت کی غلامی کی بجائے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے اورریاستی ادارے کی طرح عمل کرے۔حکومت خوف و ہراس کی فضاجتنی بھی قائم کرے گی پی ڈی ایم کے جلسے اپنے شیڈول کے مطابق اور زیادہ جوش و جذبے سے ہوں گے۔