گلگت الیکشن ‘بدترین دھاندلی بھی تحریک انصاف کو اکثریت نہ دلاسکی:عمران گورایہ 

لاہور ( پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹریاطلاعات وترجمان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز، عمران علی گورایہ نے مشیراطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق ااعوان کے بیان پر رد عمل کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ بدترین دھاندلی بھی پی ٹی آئی کو گلگت ،بلتستان میں سادہ اکثریت دلوانے میں ناکام رہی ۔حکو مت کو سمجھ آجانا چاہیے کہ عوام انہیں مزید برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ عمران گورایہ نے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی بے روز گاری اور نا انصافی کے پرانے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چینی آٹا اور الیکشن چور ٹولے میں ذرا بھی شرم باقی ہے تو اسے استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے ۔ عمران گورایہ نے کہا کہ حکومت میں ملک کو بدترین معاشی بحران میں مبتلا کردیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن