فرانس نے گستاخانہ خاکے شائع کرکے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے:فرمان علی حیدری 

لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے قائم مقام امیر قاری فرمان علی حیدری نے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت ؐ  کی خاطر جان قربان کرنا ایک مسلمان کے لیے سب سے بڑی سعادت ہے۔ فرانس نے گستاخانہ خاکے شائع کر کے مسلمانوں کی ایمانی غیرت کو للکارا ہے۔ امت مسلمہ ناموس مصطفی ؐ  کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اس میں اسلام کے خلاف کوئی پالیسی قبول نہیں کی جائے گی۔ریاست مدینہ کے دعوے دار وزیر اعظم فرانس کے خلاف ٹھوس اقدام اٹھا کر اپنی غیرت کا ثبوت دے۔ اسلامو فوبیا کا رونا رونے والوں کو یہ دہشتگردی نظر کیوں نہیں آرہی۔ فرانس نے کروڑوں مسلمانوں کے دلی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن