اے سی پاکپتن کے اغواء اور تشدد کیخلاف اے سی پتوکی اور آ فس ملازمین نے سیاہ پٹیاں باندھ کرکام کیا

پتوکی(نمائندہ خصوصی)ایم پی اے میاں نوید کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن خاور بشیر کے اغواء اور تشدد کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شہرون نیازی اور آ فس ملازمین نے سیاہ پٹیاں باندھ کرکام کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شہرون نیازی نے کرونا کے حوالہ سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کہ کرونا کی نئی لہر کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کیا جائے تجارتی مراکز، تعلیمی اداروں، سرکاری و نجی دفاتر سمیت ہر مقام پر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بچے اور معمر افراد لازمی طور پر ایس او پیز کا پورا پورا خیال رکھیں۔ 

ای پیپر دی نیشن