بھارت کے ساتھ منت سماجت والی پالیسی ترک کی جائے ، حامد موسوی 

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بھارت متواتر پاکستان پر حملہ آور ہے ازلی دشمن کے ساتھ منت سماجت والی پالیسی ترک کی جائے ، الیکشن کی ساکھ کو بحال کرایا جائے عوام کا انتخابات سے اعتبار اٹھ جانا تباہ کن ہوگا پہلے ہی بتا دیا تھا کہ گلگت بلتستان کے فیصلے انتخابات سے پہلے ہو چکے ہیں ، مذہب مسلک اورنفرتوں کے کارڈ کھیلنے والوں کو گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کردیاسیاست میں عصبیتوں کا زہر گھولنے والوں کے خلاف ہمیشہ نبردآزما رہیں گے  ، جنہیں عوام مسترد کرتے ہیں انہیں مفادات کی خاطر پھر زندہ کردیا جاتا ہے حکومت اپوزیشن کالعدم جماعتوں کو پریشر گروپ کے طور پر استعمال کرنا چھوڑ دیں انتہا پسندی کا وجود ختم ہو جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...