سینیٹر سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) امیرجماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر،نائب اْمراء اور سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی نے امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کا انتقال سراج الحق اور اہل خانہ کے لیے یہ بہت بڑا سانحہ ہے، انھوں نے مرحومہ کے انتقال پر سینیٹر سراج الحق اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن