197ملزمان گرفتار، دوکروڑ17 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

Nov 17, 2020

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے گزشتہ ہفتے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائیاں کرتے ہوئے 197 ملزمان گرفتار کرکے دوکروڑ17 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرلیا رپورٹ کے مطا بق ڈکیتی و سرقہ بالجبر کے 04ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 14لاکھ 50ہزار روپے کا چھینا گیا مال برآمد کر لیا نقب زنی و چوری کے میں12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے42لاکھ 79 ہزار79 روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،کا ر و مو ٹر سائیکل چوری کے02 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ16لاکھ 10 ہزار روپے ما لیتی چار گا ڑ یا ںاورتین مو ٹر سائیکل بر آمد کئے گئے اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران41 اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، جن میں 31اشتہا ری مجرمان اور10عدالتی مفرور ہیں ان میں قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، سر قہ بالجبر اور دیگر  جر ائم میں بھی اشتہا ری مجرمان تھے ،اسلحہ و ایمونیشن کے 15مقدمات میں15ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے14 پستول ایک گن اور64 روند برآمد کئے منشیات و شراب فروشی کے 25 مقدمات میں ملوث25 ملزمان سے13کلو155 گرام چرس ،2کلو 550گرام ہیر وئن 612گر ام آ ئس ،199بوتلیں شراب بھی برآمد کیںدیگر 43 مقدمات میں98ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں