آذربائیجان سے پھر جھڑپیں‘ 15 آرمینیائی فوجی ہلاک: روس کی ثالثی میں جنگ بندی


باکو (انٹر نیشنل ڈیسک) آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک سال کے وقفے کے بعد پھر سرحدی جھڑپیں شروع  ہوگئیں۔ 15 آرمینیائی فوجی ہلاک ہو گئے۔ فریقین نے روس کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ آرمینین حکام کے مطابق آذری فوج نے 12 آرمینیائی فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ آرمینیائی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سرحدی جھڑپ میں آذری فوج کی جانب سے توپخانے، چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ آذری فوج نے جھڑپوں کے دوران 2 سرحدی چیک پوسٹیں بھی آرمینیا کے قبضے سے چھڑا لی ہیں۔ دوسری جانب آرمینیا نے روس سے مدد کی درخواست کی اور زور دیا کہ روس 1987ء کے دفاعی معاہدے کے تحت آرمینیا کے علاقوں کا دفاع کرے۔

ای پیپر دی نیشن