اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)یوسف رضا گیلانی نیپال اور اوسلو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نیپال اور و اوسلو ناروے میں ہونے والی دو اہم کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔انہیں ایک ناتھ ڈھاکل صدر، نیپال فیملی پارٹی، سابق وزیر برائے امن و تعمیر نو، حکومت نیپال کی آئین ساز اسمبلی کے رکن اور نیپال فیملی پارٹی نے مدعو کیا ہے۔ نیشنل اکیڈمی، کمالادی میں منعقد ہونے والے اس کے تیسرے جنرل کنونشن کے لیے اس طرح کی تقریب ہر پانچ سال میں صرف ایک بار ہوتی ہے اور نیپال میں یہ رواج ہے کہ ایسے پروگراموں میں معزز بین الاقوامی مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔