اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان ریلوے حکام کی ہدایت پر تمام ڈویژنوں میں بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ کی نگرانی شروع کر دی گئی ۔ڈویژنل سپریٹنڈنٹ راولپنڈی انعام اللہ محسود کے مطابق تمام بغیر پائلٹ لیول کراسنگ کو افسران ذاتی طور پر چیک کریں،بغیر پائلٹ کے لیول کراسنگ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ڈی ایس ریلوے انعام اللہ محسود نے کہاکہ ریلوے لائن سے قریب غیرقانونی تعمیرات کے مرتکب تجاوزات مافیا ازخود باز آجائے۔ڈی ایس ریلوے نے کہاکہ بغیر پھاٹک ریلوے لائن کراس کرنے والے. گاڑیوں کے ڈرائیورز کی ذرا سی احتیاط حادثہ سے بچا سکتی ہے۔