راولپنڈی، دکانداروں کوچینی 90 روپے کلو فروخت کا پابند بنا دیا گیا 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں دکانداروں کو موٹی اور باریک دونوں قسم کی چینی 90 روپے فی کلو فروخت کرنے کا پابند بنا دیا گیا ضلعی انتظامیہ نے شہر میں مہنگے داموں 90 روپے سے زیادہ نرخوں پر چینی فروخت کرنے والی پانچ دکانیں سیل کردیں راولپنڈی انتظامیہ نے راولپنڈی میں سرکاری ریٹ کی چینی کے 20 ٹرک بھجوانے صدر مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی سلیم پرویزبٹ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں دکانداروں سے کہا کہ آج 16 نومبر کو سرکاری چینی کے 20 ٹرک صوبائی حکومت نے بھجوائے ہیں کوئی بھی ڈیلر جتنے ٹرک چاہے چینی خرید کر اپنے پاس ذخیرہ رکھ سکتا ہے آج کے بعد پھر دوبارہ راولپنڈی میں سرکاری چینی پانچ دسمبر کو آئے گی اس سے پہلے سرکاری چینی راولپنڈی میں ڈیلرز کے لئے دستیاب نہیں ہوگی آج یہ چینی شہزاد گھی سٹور گندم منڈی میں موجودہ ہے سب دکاندار اپنے پاس چینی دستیاب رکھیں آج راولپبڈی میں وافر مقدار میں چینی بھیجی گئی ہے ضلعی انتظامیہ نے کہاہیکہ کوئی ڈیلر اور دکاندار چینی حکومتی ریٹ 90 روپے کلو سے زیادہ فروخت نہیں کر سکتا جو ایسا کرے گا اس کی دکان سیل کردی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن