ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے شعبہ آوٹ ڈور میں محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے اوقات کار بڑھانے کو ینگ ڈاکٹرز نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور محکمہ صحت پنجاب نے 15 نومبر سے آوٹ ڈور ٹائمنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ،گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ڈاکٹر مدثر سرانی کی سربراہی میں وفد نے سابقہ اوقات کار کے مطابق دوپہر دو بجے نشتر ہسپتال کا شعبہ آوٹ ڈور بند کروا دیا اسی طرح چلڈرن کمپلیکس میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی بند کروا دی ۔
ینگ ڈاکٹرز کا آؤٹ ڈور کے نئے اوقات کار ماننے سے انکار
Nov 17, 2021