بازوؤں سے محروم نوجوان  پاؤں کے استعمال سے بچوں کا پیٹ پالنے لگا 


جام پور( نمائندہ خصوصی ) با ہمت نوجوان نے بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجودمحنت کو نہ چھوڑا دونوں ہاتھوں کی جگہ پاؤں کا استعمال کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے اگر حکومت کی طرف سے امداد کی جائے تو بہتر انداز میں کام کاج سر انجام دے سکتا ہے تفصیل کے مطابق جام پور کے نواحی علاقہ مسیت والا بدراؤ کا محمد اسماعیل جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اورپاؤں سے ٹریکٹر چلانا ، پاؤں سے ہی وزن اٹھانا، موٹر سائیکل چلانا ، پیٹرانجن چلانا ، وضو کرناو دیگرکام کاج کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے اور اپنی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے یوٹیوب چینل کے ذریعہ جہاں دوست پروموٹ کررہے ہیں کو ذریعہ معاش بنا رکھا ہے محمد اسماعیل شادی شدہ اور ایک بچی کا باپ ہے نے اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ اس کے یوٹیوب چینل یونس ولوگس(Younis vlogs) کو زیادہ سے زیادہ سبسکرائب کریں تاکہ وہ بہتر طریقے سے زندگی گزار سکے۔

ای پیپر دی نیشن