موسی پاک ایکسپریس کی ریلوے پھاٹک میں پھنسی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکر

Nov 17, 2021


 ملتان ،خانیوال (جنرل رپورٹر،خبر نگار)موسی پاک ایکسپریس خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی، ریلوے پھاٹک میں پھنسی اوولوڈ ٹریکٹرٹرالی سے ٹرین انجن جا ٹکرایا تفصیل کے مطابق ملتان سے لاہورکے لئے جانے والی موسی پاک ایکسپریس شام 4 بجکر 50منٹ پرجب ریاض آباد اورخانیوال ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پہنچی تو بغیر نمبر پلیٹ ٹریکٹر ٹرالی جس پر مکئی مقررہ وزن سے زائد لوڈ تھی کا ڈرائیور غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے ریلوے پھاٹک میں اس وقت داخل ہوگیا جب ریلوے پھاٹک اہلکار پھاٹک کے ایک طرف کی ٹریفک کو روکنے کے لئے زنجیر لگارہاتھا  ۔ ٹریکٹر کاہک ٹو ٹنے  سے ٹرالی پھاٹک میں ہی پھنس گئی اسی دوران موسی پاک ایکسپریس آگئی جس کے ٹرین انجن ڈرائیور نے صورت حال کا ادراک کرتے ہوئے ٹرین کے ہنگامی بریک لگا دئیے جس سے ٹرین کی رفتار تو کم ہوگئی تاہم اس کے باوجود انجن ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرایا جس سے ٹریکٹرٹرالی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم ٹرین اوراس کا انجن محفوظ ر ہا حادثہ کے باعث ٹرین کو ایک گھنٹہ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور ٹرالی ٹریکٹر اورٹرالی کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ٹریکٹرٹرالی قبضہ میں لے لی ہے اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں