لاہور (پ ر) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے روزنامہ نوائے وقت میں شائع ہونے والی خبر کہ شوگر ملوں نے اپنا اَن ڈیکلیرڈ سٹاک مارکیٹ میں بھیجنا شروع کر دیا ہے جس سے چینی کی ایکس مِل قیمت میں کمی ہوئی کی تردید کی ہے اور کہا ہے شوگر ملوں کا تمام سٹاک فیڈرل بورڈآف ریونیو تصدیق کرتی ہے اور تمام سٹاک ڈیکلیرڈ ہوتا ہے۔ واضح کرتے ہیں کرشنگ سیزن کے شروع ہونے کے بعد مارکیٹ میں چینی کی طلب و رسد کا فرق کم ہونے کی وجہ سے چینی کے نرخوں میں کمی آئی ہے۔ علاوہ ازیں حکومت درآمد شدہ سٹاک مارکیٹ میں لائی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔