کراچی(کامرس رپورٹر)اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز ورلڈ اکنامک فورم گلوبل پلاسٹک ایکشن پارٹنرشپ میں شامل ہونے والا پاکستان کا پہلا الحاق شدہ رکن بن گیا ہے۔ اینگرو پولیمر کی یہ رکنیت حاصل کرنا،سرکلر اکانومی کو فروغ دینے اور زیرو پلاسٹک ویسٹ کو حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پائیدار کوششوں کا حصہ ہے۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی ہے جو ورلڈ اکنامک فورم کی پارٹنرلیول کمپنی دائود ہرکولیس کارپوریشن کی اسٹریٹجک سرمایہ کاری ہے۔