نئی دہلی (انٹر نیشنل ڈیسک) بھارت کے یونین ہوم منسٹر امیت شا نے ٹوئٹر پر جاری بیان کے ذریعے آج سے کرتارپور راہداری کھولنے کی تصدیق کر دی۔ بھارتی وزیر کی جانب سے بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات شروع ہونے سے دو روز قبل راہداری کھولنے کا اعلان کیا گیا۔ امیت شا نے کہا وزیراعظم مودی کی حکومت نے 17 نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، اس اہم فیصلے سے لاتعداد سکھ زائرین فائدہ اٹھا سکیں گے۔