بیول شہر میں تجاوزات کی بھرمارسے شہری اذیت کا شکار

بیول (نامہ نگار)بیول شہر میں تجاوزات کی بھرمار، مین اڈہ چوک میں دکانداروں نے اپنی دکانوں سے کئی کئی فٹ باہر تجاوز کرتے ہوئے روڈ تنگ کردی ،شہر بھر میں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک روانی میں بھی خلل پڑتا ہے بیول کے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیول شہر مین اڈہ چوک میںتجاوزات کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مین اڈہ چوک میں دکانداروں نے اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے روڈ پر ٹھیے لگائے ہوئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہو جاتی ہے اور ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے کبھی کبھار ایمبولینس بھی رش میں پھنس جاتی ہے بیول کے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیں اور جتنے بھی دکانداروں نے اپنی حدود سے تجاوزات کرتے ہوئے روڈ پر ٹھیے لگائے ہوئے ہیں ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن