شیخ آفتاب کی مسلم لیگ ن کیساتھ وفاداری ضرب المثل ہے ، ناصر محمود

سنجوال کینٹ(نامہ نگار)چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد جو ان کے قائد ہیں کی قائد مسلم لیگ ( ن ) محمد نواز شریف ، ان کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز اور ان کے خاندان کے ساتھ وفاداری ضرب المثل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ اٹک کے اجلاس سے کونسلر شیخ ظہور الہٰی کی قرارداد کے جواب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت کنویئنر ملک طاہر اعوان کر رہے تھے اجلاس میں بلدیہ اٹک کے کونسلران اور سرکاری افسران بھی موجود تھے ناصر محمود شیخ نے کہا کہ یہ وفاداری دوسرے سیاسی گھرانوں کیلئے ایک قابل تقلید مثال بھی ہے تاہم ایک سلیکٹڈ مشیر نے بلدیہ اٹک سے فائلیں منگوا کر شیخ آفتاب احمد کی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے انتقامی کاروائی کی۔ شیخ آفتاب احمد ، محمد نواز شریف کے جانثار سپاہی ہیں اور مرتے دم تک ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن