سملم لیگ ن کا اداروں کو متنازعہ نا قابل مذمت، سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں سوڑا ڈیم پراجیکٹ  پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ سے متعلقہ دیگر امور کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اگلے برس کے آغاز میں سوڑا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ سوڑا ڈیم علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔ ڈیم کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے کے لوگ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ان کے علاقے میں ڈیم بنے گا۔ اس منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے گا اور ڈیم کے پراجیکٹ کو ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں جہلم، پنڈ دادنخان اور منڈی بہاؤالدین کے شہریوں کو للہ، جہلم سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ چار لین پر مشتمل یہ سڑک 128کلومیٹر طویل ہوگی اور اس سڑک کی تعمیر پر تقریباً15ارب روپے لاگت آئے گی۔ یہ سڑک جی ٹی روڈ کو موٹر وے سے ملائے گی۔ یہ منصوبہ مکمل ہونے پر لاکھوں شہریوں کو آمدورفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔ جلالپور اریگیشن پراجیکٹ کا کینال سسٹم جون 2023ء تک آپریشنل ہو جائے گا۔ضلع جہلم کی تعمیروترقی کیلئے 11ارب 23کروڑ روپے کی لاگت سے 103منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ نیا پاکستان منزلیں آسان پراجیکٹ کے تحت پہلے فیز میں 15ارب روپے کی لاگت سے 1206کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کے 174 منصوبے مکمل ِکیے جاچکے ہیں۔ سابق دور میں سڑکوں کی مینٹی ننس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ سابق دور کی غلط پالیسیوں کے پنجاب میں 1لاکھ کلو میٹر طویل روڈ نیٹ ورک خستہ حالی کا شکار ہوا۔ عثمان بزدار نے صحافی خاور گھمن کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ  نے طلبہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طلبہ کسی بھی قوم کا سرمایہ حیات ہوتے ہیں۔ طلبہ کو ان کی دہلیز پر معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے۔ طلبہ کیلئے تعلیم کے حصول کو آسان بنانا ہماری ترجیح ہے۔ ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ قومی اداروں کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ہم سب پر اداروں کا احترام ضروری ہے۔ مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک امر ہے۔ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے۔ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔ قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...