کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے۔برداشت اوررواداری کے عالمی دن پراپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ معاشرے میں عدم رواداری اورعدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے جوہرذی شعورکے لئے باعث تشویش ہے۔رواداری کوفروغ دینے کا واحد راستہ جمہوریت کی مضبوطی میں ہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابی دھاندلیاں،غیرمنصفانہ فیصلے،آمریت کا باربارمسلط ہونا اورجمہوریت کوپھلنے پھولنے سے روکنا عدم برداشت کے اسباب ہیں۔بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان کی سرزمین تاریخی طورپررواداری پسند اورانسانیت دوست رہی ہے۔: دنیا میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی شدید ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی قائداعظم کے ویژن، قائدِ عوام کے نظریئے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے کی روشنی میں پاکستان کو برداشت و رواداری کا گہوارہ بنائی گی۔
غیرمنصفانہ فیصلے عدم برداشت کا سبب ہیں:بلاول
Nov 17, 2021