چینی کا وافر سٹاک موجود، کنٹرول ریٹ پرفروخت یقینی بنائی جائے گی:ڈی سی گوجرانوالہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چینی کا وافر سٹاک موجود، کنٹرول ریٹ پرفروخت یقینی بنائی جائے گی، ضلع گوجرانوالہ میں چینی کی کسی قسم کی قلت نہیں، تعاون کرنے والے چینی ڈیلرز کے اقدام کو سراہتے ہیں ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ دانش افضال کا چینی کے ڈیلرز کے نمائندہ وفدسے ملاقات کے موقع پر گفتگو میں اظہار خیال اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر(ہیڈکوارٹرز شبیرحیسن بٹ، ڈی او انڈسٹریز شفیق احمد، صدر مرکزی انجمن تاجران بابرکھرانہ اور دیگرشریک تھے۔وفد سے گفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ مصنوعی قلت سے لوگوں کے لیے دشواریاں پیداکرنے اورناجائزمنافع خوری میں ملوث معاشرے اورقوم کے مجرم ہیں ایسے عناصر کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ قبل از یں ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے شہر وضلع میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کی جس میں انہیں بتایا گیا کہ ضلع گوجرانوالہ میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے یکم نومبر سیاب تک26ہزار 8سو18 چھاپہ مار کاروائیاں عمل میں لائی گئیں،1089 اوور چارجنگ کی شکایات پر اور دیگر متفرق خلاف ورزیوں پر ذمہ داران کو 19لاکھ32ہزار 8 سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن