سبزی منڈی خضدار کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کریں گے:ڈپٹی کمشنر

 خضدار (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر  میجر(ر) بشیراحمد نے  خضدار سبزی منڈی کے دورے کے موقع پر   کہاکہ خضدار میں قائم سبزی منڈی پورے بلوچستان کے پھل فروٹ و اجناس کے لئے تجارتی مرکز کی حیثیت رکھتی ہے، اس سبزی منڈی کو مزید ترقی دینے اور مسائل کے حل کے لئے تما م تر خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیئے جارہے ہیں۔ سبزی منڈی میں  سہولیات مہیا  کی جائیں گی ،سبزی منڈی سے متعلق آئندہ چند روز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں عوام کی شکایات خدشات اور مسائل سنا جائیگا اور ان کے ازالے کے لئے اقدامات کیئے جائیں گے۔ اس موقع پرتحصیلدار خضدار میر جواد زرکزئی، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی محمد ایوب ملازئی سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی عبدالجلیل محمد حسنی جھالاوان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن سبزی منڈی خضدار کے صدر حاجی علی حسن محمد حسنی سمیت دیگر عہدیدار اور سبزی منڈی میں کاروبار سے وابستہ افراد موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن