ملازمین کے مسائل جدوجہد کے بغیر حل نہیں ہوسکتے :ڈاکٹر اسماعیل زہری،میر اشرف مینگل

Nov 17, 2021

خضدار (نامہ نگار)  چیئرمین مزدور اتحاد  اور نیشنل پارٹی کے ادب و ثقافت  کے سیکرٹری  میر اشرف علی مینگل کے درمیان ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر چیئرمین مزدور اتحاد ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری  نے کہا کہ خضدار کے مختلف محکموں میں ملازمین کے ساتھ بیوکریٹس کی جانب سے ناروا سلوک اور ناانصافی ہورہی ہے ، ڈیوٹی کے بہانے  بی اینڈ آر، ہیلتھ، میونسپل کارپوریشن، و دیگر  ملازمین کے تنخواہوں سے کٹوتی  کی جا رہی ہے  لہٰذا  ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکے ۔ 

مزیدخبریں