وزیراعظم چینی سیکٹر کے لئے ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا ا افتتاح کرینگے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم پاکستان 23 نومبر 2021 کو چینی سیکٹر کے لئے ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں کریں گے۔ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس نظام اہم سیکٹرز جیسے تمباکو، کھاد، چینی اور سیمنٹ کی اشیاء  کی پیداوار اور فروخت کی الیکٹرانک نگرانی کو یقنی بنائے گا۔الیکٹرانک نگرانی کا دائرہ کار اشیاء  کی پیداوار سے لے کر صارف کے استعمال میں آنے  تک رہے گا جس کی بدولت ملکی ریونیو میں اضافہ ہو گا اور مذکورہ سیکٹرز میں ٹیکس چوری کا  سد باب ہو گا۔تمبا کو سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے لاگو ہونے کے بعد ایف بی آر اب اگلے مرحلے میں چینی جیسے اہم سیکٹر میں اس نظام کو لاگو کرنے جارہا ہے جس کے بعد بقیہ سیکٹرز کی الیکٹرانک نگرانی میں بھی اس کو لاگو کر دیا جائے گا۔اس حوالے سے ایف بی آر نے پہلے ہی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 40 سی(2) اور سیلز ٹیکس رولز 2006 کے رول 150 زیڈ ایف کے تحت سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 5 جاری کر دیا ہے۔ سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت 11 نومبر 2021 سے چینی کا کوئی بھی بیگ پیداواری سائٹ ، فیکٹری اور مینو فیکچرنگ پلانٹ سے سٹیمپس اور انفرادی شناختی نشان لگوائے بغیر نکالا نہیں جا سکتا۔ سٹیمپس اور انفرادی شناختی نشانات ایف بی آر کی لائیسینس ہولڈر کمپنی اے جے سی ایل /میٹاس /آتھینٹکس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 40 سی(2) اور سیلز ٹیکس رولز 2006 کے رول 150 زیڈ ایف کے تحت ایف بی آر پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوٹیفائیڈ سیکٹرز کے تمام پیداواری مراکز پر اشیائ￿  کی پیداوار اور فروخت کی الیکٹرانک نگرانی پر عمل درآمد کے حوالے سے تاریخ کو نوٹیفائی کرے ۔ معاشی ٹرانزیکشنز کی ڈیجیٹائیزیشن اور خو دکار نظام کے عمل کو اختیار کرنا ایف بی آر کے ویڑن کا حصہ ہے۔ایف بی آر تیزی کے ساتھ مینوئیل نظام سے خودکار نظام کی طرف جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹیکس نظام میں قابل تعریف انقلابی تبدیلی آئی ہے۔ ٹریک اینڈ ٹریس نظام اور اسی طرح کے دوسرے اقدامات  کی وجہ سے ریونیو میں اضافہ ہو گا اور شفافیت کو فروغ ملے گا جس کی وجہ سے پاکسان میں ٹیکس قوانین کی تعمیل  کو یقنی بنایا جا سکے گا۔اگلے مرحلے میں ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو مشروبات اور پٹرولیم سیکٹر میں بھی لاگو کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن