شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء اور وزیر اعظم کلین اینڈ گرین پروگرام کے ضلعی کوارڈینیٹر ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے چاہے جتن کرلے احتساب سے نہیں بچ سکتی اپوز یشن اپنی منفی سیاست کی وجہ سے عوام کی نظروں سے گر چکی ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی صرف کرپشن بچاؤ کے ایجنڈا پر متفق ہے انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں، اپنے ایک بیان میں ماجد منظور کاہلوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے خلا ف بننے والے اتحاد ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی اپنی موت آپ مرتے رہیں گے جو جماعتیں آ پس میں اختلا فا ت کاشکار ہیں وہ حکومت کیخلا ف کیا تحریک چلا ئیں گی حکومت کو اپوز یشن کی کسی تحریک سے کو ئی خطرہ نہیں، اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کو انکی سیاسی اوقات بتادیں گے عوام ایک بار پھر کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کرکے ثابت کریں گے کہ وزیر اعظم عمران خان ہی انکی حقیقی ترجیح اور نجات دھندہ ہیں جو عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی و خوشحالی کی خاطر دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔
اپوز یشن منفی سیاست کے باعث عوام کی نظروں سے گر چکی :ماجد منظور کاہلوں
Nov 17, 2021