بہاولپور(جنرل رپورٹر)وکٹوریہ ہسپتال میں خاتون اپنے معصوم بچے کو ایمرجنسی وارڈ کی گیلری میں فرش پر بیٹھ کر آکسیجن لگوانے پر مجبور بہاولپور میں جنوبی پنجاب کا دوسرا بڑا وکٹوریہ ہسپتال اس وقت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے، صحت سہولیات میں سب سے بڑی روکاوٹ۔ عرصہ سے تعینات ایک مخصوص لابی ہے وکٹوریہ ہسپتال کو ہائی جیک کیا ہوا ہے جبکہ حکومت اس مافیاء کے سامنے بے بس دیکھائی دیتی ہے اگر حکام ان کے خلاف ایکشن لے تو یہ مخصوص مافیاان کے خلاف سٹرائیک کرکے انڈر پریشر کرتا ہے گزشتہ روز بھی ایمرجنسی وارڈ میں ایک ایسا بھیانک منظر دیکھنے کو ملا جس میں ایک خاتون اپنے معصوم بچے کو ایمرجنسی وارڈ کی گیلری میں فرش پر بیٹھ کر آکسیجن لگائی ہوئی ہے دوسری جانب عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ سالہا سال سے ایڈمنسٹریٹر کی سیٹوں پر تعینات افراد کو ہٹاکرسنیارٹی کی بنیادوں پر تعیناتیاں کی جائیں تاکہ عوام کو سہولیات میسر ہوسکیں۔
وکٹوریہ ہسپتال ،خاتون بچے کو فرش پر بیٹھ کر آکسیجن لگوانے پر مجبور
Nov 17, 2021