گندم کی کاشت شروع ،کھاد کی بوری 10ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی:رانا افضل

Nov 17, 2021

مظفرگڑھ(نامہ نگار)کسان تحریک کے مرکزی سربراہ رانا محمد افضل نے  کہا کہ پنجاب بھر میں بدانتظامی کی حد ہوگئی ہے،گندم کی بیجائی جب زوروں پر ہے تب ڈی اے پی کھاد کی فی بوری قیمت 10 ہزار کا نفسیاتی ہندسہ عبور کر ہی ہے،کسان بیچارہ کھاد مافیا کے ہاتھوں لٹ گیا ہے.اگلے ماہ سے یوریا کھاد کا استعمال شروع ہونا ہے مافیا نے ابھی سے یوریا سٹاک کرنا شروع کر دی ہے،اس وقت بھی یوریا کھاد کی فی بوری قیمت 23 سو روپے وصول کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں