سیکرٹری لائیوسٹاک کا تشخیصی لیبارٹری امراض حیوانات ملتان کامعائنہ

ملتان ( خبر نگار خصوصی)سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب عدنان ارشد اولک کاتشخیصی لیبارٹری امراض حیوانات ملتان کامعائنہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ مویشی پال کے معاشی فوائد کے لیے جانوروں کے امراض کی بروقت تشخیص کاکلیدی رول ہے۔لائیوسٹاک کے شعبہ میں ترقی کیلئے تشخیصی لیبارٹریوں کی بڑی اہمیت ہے۔ مویشی پال کے جانوروں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص سے معاشی نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کاشعبہ تشخیص امراض حیوانات بیماریوں کی پیشگی اطلاع اور مختلف علاقوں میں ڈیزیز سرویلنس سے بیماریوں کی روک تھام کیلئے موثر کردار ادا کررہاہے۔ انہوں نے لیبارٹریوں اور فیلڈ فارمیشن کے موثر رابطہ کی اہمیت پر زور دیا۔سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب نے بعدازاں سول وٹرنری ہسپتال حامد پورکنورہ ملتان کادورہ کیاجہاں پر جانوروں کے علاج معالجہ ودیگر سہولیات بارے عملہ سے دریافت کیا۔

ای پیپر دی نیشن