لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ملک عثمان حمزہ اعوان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ شریف خاندان کی سیاہ کرتوتوں سے تاریخ بھری پڑی ہے، نوازشریف اور ان کے حواری ججوں پر دباؤ ڈال کر ماضی میں اپنی مرضی کے فیصلے حاصل کرتے رہے ہیں، سپریم کورٹ سمیت دیگر اداروں پر ن لیگیوں نے حملے کئے، مریم صفدر اور ان کے حواریوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے، جواپنے جرائم سے بچنے کے لئے اوچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
سپریم کورٹ سمیت دیگر اداروں پر ن لیگیوں نے حملے کئے: عثمان حمزہ
Nov 17, 2021