سابق ججوں کے درمیان بلیم گیم میں کوئی دم نہیں: اشرف عاصمی

Nov 17, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریاست اوراس کی سا لمیت سیاست اورہرشخصیت سے اہم ہے۔ہمیں ہرصورت پاکستانیت اور قومی مفادات کومقدم رکھنا ہوگا۔ انا کے اسیر لوگ ریاست کو فنا کرنے کے درپے ہیں، سابق ججوں کے درمیان بلیم گیم میں کوئی دم نہیں۔بالفرض راناشمیم سچا بھی ہے توموصوف نے بہت دیرکردی ،اس موقف کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں۔اس وقت ہمیں اپنی اپنی ذات نہیں بلکہ پاکستان اورپاکستانیوں کیلئے سوچناہوگا۔ڈر ہے حکومت اور اپوزیشن کاپرتشدداحتجاج خدانخواستہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارنہ کرد ے۔تبدیلی سرکار اوراپوزیشن والے اپنی بہترسیاسی پوزیشن کیلئے فائول پلے اورنعشوں پرسیاست کرنے سے گریزکریں۔پاکستان کی بقاء کارازقومی یکجہتی سمیت رواداری کے فروغ جبکہ تعمیری اوراصولی سیاست میں پوشیدہ ہے۔وہ اپنے چیمبرمیں قانون دانوں کے مختلف وفودسے بات چیت کر رہے تھے۔ ملک میں بدترین کرپشن کے سبب مہنگائی بڑھنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، ارباب اقتدارواختیار کیلئے یہ جوش نہیں ہوش کاوقت ہے۔ جلوسوں ،ریلیوں اوراحتجاجی مظاہروں کے نام پرمعصوم عوام کی زندگیاں اورمعاشی سرگرمیاں دائوپر لگانے سے گریزکیاجائے۔کسی ناخوشگوارواقعہ سے بچائوکیلئے تمام طبقات ریاستی اداروںکیساتھ تعاون کریں۔وفاقی اورپنجاب کی صوبائی حکومت عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کیلئے ہرضروری اقدام کرے۔ امن وامان برقراررکھنا اورشہریوں کی جان اوران کے مال کی حفاظت کرنا حکمرانوں کافرض منصبی ہے لیکن افسوس حکومت اور اپوزیشن والے دونوں دھڑے اپنے اپنے منفی طرز سیاست سے ریاست کیلئے مسائل پیداکررہے ہیں۔اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے احتساب کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنا درحقیقت پاکستان کے قومی مفادات پرکاری ضرب لگانا ہے۔

مزیدخبریں