کوہ پیما ساجد سدپارہ کی طبیعت خراب

سکردو (نوائے وقت رپورٹ) معروف کوہ پیما ساجد سدپارہ کی طبیعت نیپال میں مہم جوئی کے دوران خراب ہو گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ساجد سدپارہ کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ نیپال میں مہم  جوئی کے دوران ساجد سدپارہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوئے۔ ساجد سدپارہ کو ماؤنٹ ایورسٹ سے واپس لایا جا رہا ہے۔ آج کٹھمنڈو پہنچیں گے جہاں ان کا  میڈیکل چیک اپ کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن