ڈالر کے باعث پی ایس ایل نیلامی  نہ ہونے کا خدشہ ہے: ندیم عمر

Nov 17, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈالر کے بڑھتے ہوئے ریٹ کے باعث آئندہ برس ہونے والے ایونٹ کیلئے نیلامی نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔فرنچائزکے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو ڈالر کے ریٹس فکس کردینے چاہئیں۔ اس سال پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی نیلامی ہوتی نظر نہیں آرہی۔ اگر ڈالر ریٹ فکس نہیں ہوئے تو ہماراآکشن ضرور ہوجائیگا۔ ساتویں ایڈیشن میں شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ سری لنکن لیگ میں معین خان نجی مصروفیت کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہے، ان کی جگہ عمر گل کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

مزیدخبریں