لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر نے بتایا کہ تقریبا تمام کھلاڑیوں کے ویزہ جات موصول ہوچکے ہیں تاہم ابوذر اور محمد عبداللہ (فل بیک) کے ویزہ ابھی تک موصول نہیں ہوئے جوکہ قومی امید ہے کہ بروقت موصول ہو جائیں گے تاہم متبادل کے طور پر ہمارے پاس علی عزیز اور سمیع اللہ خان موجود ہیں۔میں قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی ارکان اولمپین کلیم اللہ، اولمپین ایاز محمود، اولمپین ناصر علی، اولمپین خالد حمید، اولمپین وسیم فیروز کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے عرق ریزی سے بہترین ٹیلنٹ کا انتخاب کیا ۔کرونا صورتحال کی بدولت جونیئر ٹیم کو انٹرنیشنل ایکسپوژر نہیں مل سکا جسکی بناء پر جونیئر ٹیم کو یورپی ممالک کیساتھ کھیلنے کا تجربہ حاصل نہ ہوسکا تاہم پی ایچ ایف کی جانب سے سینئر جونیئر ٹیموں کے میچز سے جونیئر کھلاڑیوں کو سیکھنے کے مواقع ملے۔ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور بھرپور فارم میں ہیں،انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹور نہ ہونے کی وجہ کورونا صورتحال تھی جس سے پاکستان سمیت پوری دنیا دوچار رہی۔ دوسری جانب ہماری ٹیم کو کسی نے کھیلتے نہیں دیکھا، یہ ہمارا پلس پوائنٹ ہے جبکہ جرمنی سمیت دگر ٹیموں کے چند میچز دیکھے جاچکے ہیں۔ اولمپین دانش کلیم نے کہا کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور ایف آئی ایچ میگا ایونٹ میں سرپرائز کرینگے۔
کرونا کی وجہ سے جونیئر ٹیم کو ایکسپوژر نہیں مل سکا : منظور جونیئر
Nov 17, 2021