کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تمام اکائیوں کو متحد کر کے ملک کو ترقی کی جانب لے جانا چاہتے ہیں، قائدین کے نظرئیے اور منشور سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے، ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جدو جہد کو تیز کرنا ہوگا، انتہا پسندی و عصبیت کے خلاف ہیں ملک کے عوام کو ان کا حق دلا کر دم لینگے، اہلسنت ملک کی اکثریت ہے ، اتحاد و یکجہتی کو فروغ دے کر ملک سے مسائل و درپیش چیلنجز سے نکالیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہائوس پر ٹنڈو الہیار سے آئے ہوئے ضلعی صدر حافظ علی اصغر کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں مولانا شمس الدین قادری، مولانا خلیفہ محمد حسن طاہری، شارخ زیدی، مولانا عبدالوحید ، مولانا محمد بخش و دیگر شامل تھے ، اس موقع پر ٹنڈو الہیار سے آئے ہوئے تمام علماء و ذمہ داران اور برفت برادری کے رہنمائوں نے ثروت اعجاز قادری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، اور برفت برادری کی پاکستان سنی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ عدل و انصاف اور تعلیم کو عام افراد تک فروغ دینے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے ، معاشی عدم استحکام کی صورت حال کرپشن اقراباء پروری اور ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے حکومت ملک سے غربت سے خاتمے کے لئے تمام اکائیوں سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے ملک کے مفاد میں متفقہ و مشترکہ فیصلے ہے کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ، بے روزگاری اور مہنگائی ہے ، حکومت کو ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو ساتھ ملانا ہوگا۔
تمام اکائیوں کو متحد کر کے ملک کی ترقی چاہتے ہیں، ثروت اعجاز
Nov 17, 2021