حکمرانوں نے گالم گلوچ کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا۔علامہ ناظر عباس تقوی 

Nov 17, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر)  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے مہنگائی کی صورتحال نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ایسی صورتحال میں پاکستان کی عوام انتہائی مشکلات اور اذیت سے دوچار ہے اٹھارہ ہزار روپے کمانے والا انسان اپنے بچوں کی فیس گھر کا کرایا یا یوٹیلیٹی کے بل ادا کرے ایسی صورتحال میں لوگ فاقوں میں مبتلا ہو چکے ہیں جو حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہیں لگتا ایسا ہے کہ اب خودکشیوں میں آہستہ آہستہ اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا کوئی چیز ایسی نہیں جو حکومت کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئی ہو حکومت نے عوام سے ایک کروڑ نوکریاں  اور ساتھ ساتھ گھردینے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن تمام وعدے وعدے ہی رہ گئے لہذا ناکام حکمرانوں کو چائیے کہ وہ اپنے اپنے استعفی دے کر اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں عوام انتہائی مشکل سے دوچار ہے گزشتہ تین سالوں میں ان حکمرانوں سے گالم گلوچ کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا گیا ان حکمرانوں نے حکمرانی کا حق بھی کھو دیا ہے حکومت کا بنیادی کام اپنی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے مگر یہاں پر تو عوام کے پاس جو ریلیف تھا حکومت نے وہ بھی چھین لیا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کرے اگر حکومت عوام کو بنیادی حقوق فراہم نہیں کر پائی تو عوام کا اعتماد حکمرانوں سے ختم ہو جائے گا ۔

مزیدخبریں