پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، 6صفحات پر مشتمل 58نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: ملک کے اہم سیاسی و اقتصادی معاملات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جس کا 6 صفحات پر مشتمل 58 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی و سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں 29 قانونی بلز پیش کیے جائیں گے جس میں انتخابی ترمیمی بل 2021 اور انتخابی ترمیمی بل دوئم شامل ہیں جبکہ انتخابی اصلاحات سے متعلق بلز بابر اعوان پیش کریں گے۔قومی اسمبلی و سینیٹ کے مشترکہ اجلاس کے 58 نکاتی ایجنڈے میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو اور عالمی عدالتِ انصاف سے متعلق بل وفاقی وزیرِ قانون پیش کریں گے۔ نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل بھی پیش کیا جائے گا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حیدر آباد انسٹیٹیوٹ ٹیکنیکل مینجمنٹ سائنس بل، فنانشل انسٹیٹیوشن ترمیمی بل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل، اسلام آباد یونیورسٹی بل  اور پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2021 بھی پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں گوادر پورٹ اتھارٹی، میری ٹائم ایجنسی اور امیگریشن کے ترمیمی بلز 2021 بھی پیش کیے جائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن