راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چیئرمین یونین کونسل89 چوہدری ساجد محمودنے کہا ہے کہ پوری یونین کونسل میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ ملکر گھر گھر جاکر سپرے اور گلیوں میں فوگنگ کروارہے ہیں تاکہ ڈینگی جیسے موزی مچھر اورجان لیوا بیماری سے عوام کو نجات مل سکے ،عوام کی خدمت کرنا ہی ہمارا مشن ہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے حبیب کالونی اور مسکین آباد کے علاقوں میں ڈینگی سپرے اور فونگ مہم کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کیساتھ ملکر ڈینگی کیخلاف عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں عوام اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ علاقے کی صفائی کا بھی خیال رکھیں اورپانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھر افزائش نہ پاسکے۔
یونین کونسل 89 میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے فوگنگ کروارہے ہیں ،چوہدری ساجد محمود
Nov 17, 2021