راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے گنجان علاقوں لین نمبر 6اور 7پشاور روڈ کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سیو ریج نظام کی عدم دستیابی سے مکینوں کی معاشرتی زندگی مخمصہ سے دوچار ہے ۔ شعبہ انجئیئر نگ کنٹونمنٹ بورڈ کی توجہ کئی بار مبذول کرانے کے باوجود شنوائی نہیں ہورہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لین 5پشاور روڈ کی گلی جوکچھ عر صہ قبل کار پٹ کی گئی اب دوبارہ ری کا رپٹنگ کی جارہی ہے لین 7کے چودہر ی ا رشاد ،حاجی خان آف باجوڑ ،مجتبٰی حیدرنے بتایا کہ سیوریج لین نہ ہونے کی وجہ سے سارا گند ہ پانی انکے گھروں کی بنیادوں میں جذب ہورہاہے۔ انہوں نے 6ماہ پہلے سی بی کئیر میں درخواست برائے نشاندہی جمع کرائی جس کاسروے بھی ہوچکاہے لیکن تاحا ل مسئلہ حل طلب ہے۔ لین 6اور7کے مکینوں نے سٹیشن کمانڈر اور سی ای او کینٹ بورڈ عمر فاروق سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ناانصافی کا نوٹس لیں۔